اسلام آباد ( آواز خلق ) سعودی عرب پاکستان کے ریکوڈک کے 25 فیصد شئیرز کے بدلے پاکستان کو کیا دے گا؟ عامرمتین کے انکشافات
نجی چینل کے شو میں صحافی عامرمتین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو پانچ ارب ڈالر اور تیل کی سہولت دیتے ہیں مگر آپ اپنے ریکوڈک کے 25% کے شیئرز میں سے 15% ہمیں دیں۔ عامرمتین کا کہنا تھا کہ اب ہم ایک نئی صورتحال میں پھنس گئے ہیں ۔ ہم جب ایسے bilateral ممالک سے قرض اور ڈیپازٹ لیتے ہیں یہ بہت بھاری قیمت پہ ملتا ہے۔ یہ ڈپلومیسی اور سیکورٹی کی بنا پہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید ایکسپوژر نہیں لینا چاہیئے مگر مجبور ہیں۔ ایسا کرنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں
صحافی عامرمتین نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم اپنے سٹریجک اثاثے بیچنے پر آ گئے ہیں۔ کیا ریکو ڈک کے پندرہ فیصد اثاثے بیچ کر سعودی قرضہ لیا جائے گا۔ حکومت کی تردید نہیں آئی ۔انہوں نے سوال کیا کہ کس قیمت پر بیچے جائیں گیں یہ اثاثے۔ کون کرے گا قیمت کا تعین۔ اگر حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں تو آگے کیا ہے۔ کیونکہ حکومت صرف ڈنگ ٹپاو یعنی وقت گزاری میں مصروف ہے اور مسائل کو کوئ حل نہیں۔ عامرمتین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹائزیشن پر ہو خرچہ کم کرنا ہو یا آئی پی پی، کوئی حل نظر نہیں آتا۔ اس کے آگے کیا جوہری ادارے کمپرومائز کرنا ہونگے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ائیرپورٹ، سڑکیں سب گروی رکھے جا چکے باقی کیا بچا ہے اب۔ سیدھا سرنڈر کر دیں کیا؟یا ہزار زخموں سے یعنی تھاؤنڈز کٹ سے ماریں گےکیا؟
45