41

دنیا کیساتھ چلنا ہے تو تیز کھیلنا ہو گا، مصباح الحق

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی، کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلنے کیلئے حوصلہ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا پہلی ترجیح ہے،ہمارا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول کا فرق کم کرناہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس کھلاڑیوں میں اسکلز لانے پر ہوگا،ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے جمپ کا گیپ ختم ہوگا، کھلاڑی ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل کرکٹ کی طرف جائے تولیول ایک جیسا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ضروری ہے، کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کومیٹ کرے گا تب ہی کھیلے گا۔
اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں لگا کہ میچ کہیں بھی ہمارے کنٹرول میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہی بیٹنگ آرڈر کے مسئلے، وہی اسپن باؤلنگ کے مسائل، پلاننگ کے مسائل، سارے کے سارے جتنے بھی مسائل تھے، وہ سب ہمارے سامنے آئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ آپ کو کنڈیشنز کہہ رہی ہیں کہ آپ کو اسپنر کھلاناہے، مگر آپ نے اسپنر بھی نہیں کھلایا، کوئی پلان نہیں تھا، باؤلنگ میں کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ امریکا نے ہر چیز میں ہمیں مات دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں