لاہور ( آواز خلق ) پاکستان ہاکی کے 3 قومی کھلاڑی بغیر اجازت یورپ بھاگ آئے۔ سیاسی پناہ کی درخواست دینے کا انکشاف پاکستان ہاکی فیڈریشن سیکرٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ہاکی کے 3 قومی کھلاڑیوں اور فزیو کا بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔ تینوں کھلاڑی اور ایک فزیو ملک سے باہر گئے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے بتایا نہیں۔ ہاکی فیڈریشن سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ تین کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پولینڈ اور ہالینڈ کا دورہ کیا تھا اور وہ نیشنز کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ گئے تھے اور واپس آئے تھے لیکن واپسی کے بعد دوبارہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں لہٰذا تینوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ این او سی کے بغیر باہر گئے ہیں۔ ہاکی فیڈریشن سیکرٹری فرار ہونے والے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو لکھیں گے، ڈپارٹمنٹس کو بھی اس حوالے سے لکھ دیا ہے۔
74