لاہور (آواز خلق ) ہم کمپیوٹر بند کرنے کے لیے تو شٹ ڈاؤن کرتے ہیں مگر لائٹ جانے پر کمپیوٹر خود بخود بند ہو جاتا ہے۔ اس سے بعض اوقات کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ ہارڈ ڈسک کی حفاظت کے لیے زبردست ٹپ حاضر ہے۔ اس کے استعمال سے کمپیوٹر جتنی بھی دفعہ بند ہو جائے ہارڈ ڈسک محفوظ رہے گی ۔ مالی کمپیوٹر پر جا کر رائٹ کلک کریں۔ یہاں پر پراپرٹیز میں جا کر ہارڈوئیر پر کلک کریں۔ یہاں سے ڈیوائس مینیجر اور پھر ڈسک ڈرائیو میں جائیں اور اپنی ہارڈ ڈسک پر ڈبل کلک کریں۔ اب یہاں پر پالیسیز میں جا کر این ایبل رائٹ کیچنگ آن دی ڈسک کو ان چیک کر دیں اور بعد ازاں او کے پر کلک کر دیں۔ لیجیے آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک محفوظ ہو چکی ہے۔
49