32

ٹریننگ کورسز کی آڑ میں جعلی سوشل میڈیا گروپس متحرک

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) ملک میں ٹریننگ کورسز کی آڑ میں جعلی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس سے متعلق انتباہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انویسٹمنٹ ٹریننگ کورسز کی آڑ میں کام کرنے والے جعلی سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے عوامی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ عوام کو دھوکہ دینے کے لیے معروف مقامی اور بین الاقوامی کاروباری شخصیات یا معروف بین الاقوامی مالیاتی کمپنیوں کا روپ دھار رہے ہیں، ان گروپوں کے آپریٹر یا ہینڈلر لوگوں کو خصوصی رسائی اور سرمایہ کاری پر تربیت کا وعدہ دے کر ان سے رکنیت دینے کے لیے فیس وصول کر رہے ہیں۔
دوسری طرف حکومت نے سرکاری ملازمین کو میڈیا اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پربات کرنے سے روک دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کیلئے آفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت کوئی سرکاری ملازم حکومت کی اجازت کے بغیر کسی میڈیا پلیٹ فارم پر بات نہیں کر سکتا، سرکاری ملازمین کسی سرکاری دستاویز یا معلومات کو غیر متعلقہ ملازم، شہری یا پریس کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔
ایس ای سی پی نے پریس ریلیز میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ یہ سرگرمیاں دھوکہ دہی کے زمرہ میں آتی ہے اور ان کا مقصد لوگوں کو لوٹنا ہے، عوام اس معاملے میں انتہائی احتیاط برتیں اور کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے کسی بھی سرمایہ کاری سے متعلق پیشکش یا گروپ کی صداقت کی تصدیق کریں، غیر تصدیق شدہ ذرائع کے ساتھ کسی بھی ذاتی یا مالی معلومات کا اشتراک کرنے سے مالی نقصان ہوسکتا ہے، عوام اس طرح کی کسی بھی دھوکہ دہی کی سرگرمی کا سامنا کرنے کی صورت میں فوری طور پر ایس ای سی پی کو اطلاع دیں۔

دوسری طرف حکومت نے سرکاری ملازمین کو میڈیا اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پربات کرنے سے روک دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کیلئے آفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت کوئی سرکاری ملازم حکومت کی اجازت کے بغیر کسی میڈیا پلیٹ فارم پر بات نہیں کر سکتا، سرکاری ملازمین کسی سرکاری دستاویز یا معلومات کو غیر متعلقہ ملازم، شہری یا پریس کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں