36

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا۔ آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے، سرکاری معلومات و دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں، سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈ یا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔ آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا، ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سرکاری ملازم سرکاری دستاویز، معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں