ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سورج کی روشنی کے صحت کے فوائد جلد کے کینسر کے خطرات سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ الٹرا وائلٹ (یو وی) تابکاری کی زیادہ مقدار کینسر اور قلبی امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی کا سبب بنتی ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ صحت عامہ کی ہدایات کو خطرات اور فوائد دونوں کے مطابق ڈھالنے سے اسکاٹ لینڈ جیسے سورج کی کم روشنی والے ممالک میں متوقع عمر کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو وی ایکسپوزر کے فوائد کم سورج کی روشنی والے ممالک میں خطرات سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔ البتہ، وہ لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دھوپ اور جلد کے کینسر کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔
رپورٹ پر تبصرہ کرنے والے ماہرین نے کہا کہ اسباب سے بچنا ضروری ہے، اور نوٹ کیا کہ دیگر عوامل نتائج میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
57