31

آئی پی پیز سے پیار عوام کو مہنگی بجلی کی مار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) ونڈ آئی پی پیز کی بھلی بھی مہنگی ، فی یونٹ قیمت 38.43 روپے ایک ارب 13 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ونڈ آئی پی پیز کی بجلی پیداوار کم ترین رہی ونڈ پاور پلانٹس گزشتہ سال کم بجلی پیدا کر کے 10 ارب کیپیسٹی پیمنٹس بھی لے گئے
ملک میں سستی اور متبادل توانائی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ترین نکلی۔ ایک ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے بنے والے ونڈ آئی پی پیز کی بجلی پیداوار کم ترین رہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس کی کوئی فیول کاسٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہوتی کیونکہ ان پلاٹس کے لیے ایندھن در کار نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود ونڈ پاور پلاٹس 38 روپے 43 پیسے تک فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ونڈ آئی پی پیز کے 16 پلائٹس ایک ارب تیرہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنائے گئے جو صوبہ سندھ میں واقع ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ گزشتہ سال بجلی کم پیدا کر کے مجموعی طور پر ونڈ پاور پلانٹس 10 ارب روپے کیپیسٹی پیمنٹس لے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس لگانے کی لاگت ایک مرتبہ ہی ہوتی ہے لہذا اس سے بجلی بھی سستی پیدا ہوتی ہے کیونکہ منصوبے کی کاسٹ کو ریکوری کر لیا جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی ان پلاٹس سے مہنگی ترین بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔ نیپرا ریکارڈ کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس کی مجموعی طور پر ماہانہ بجلی کی پیداوار میں 3 سے چار فیصد حصہ ہوتا ہے کچھ ماہ میں یہ پیداوار تین فیصد سے بھی کم ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں