54

بھکاری حکومت کا وار غریب صارفین ہو جائیں تیار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) وفاقی حکومت نے 30 ستمبر سے200یونٹس تک کا ریلیف ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7روپے 12 پیسے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کو 23 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ 101 سے 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو 7 روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 30روپے 7پیسے کا ٹیرف چارج ہوگا۔100 یونٹس تک استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 11 روپے 69 پیسے ہوجائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹس تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو 4روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 14روپے 16 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں