33

مال مفت دل بے رحم 23 دن 56 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ

Spread the love

اسلام آباد (آواز خلق) ممبران قومی اسمبلی نے رواں مالی سال 2024-2025 کے تین ماہ میں 23 دن اجلاس میں شریک ہونے کے 56 کروڑ 20 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کیے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جولائی سے 16 ستمبر کے دوران 23 دن منعقد ہوا ۔ ممبران قومی اسمبلی نے تین ماہ میں 22 لاکھ 21 ہزار روپے اعزازی تنخواہیں لیں اور 37 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں وصول کیے ۔ بنیادی تنخواہوں کی مد میں 12 کروڑ 89 لاکھ روپے ، ٹیلی کمیونیکیشن الاؤنس 85 لاکھ روپے ، ایڈ ہاک ریلیف 2024 کے 2 کروڑ 57 لاکھ روپے، ایڈ ہاک ریلیف 2017 کے 87 لاکھ روپے، دیگر الاؤنس 68 لاکھ 78 ہزار روپے، ہمپیوٹری الاؤنس 42 لاکھ 99 ہزار روپے، میڈیکل چارجز 38 لاکھ 41 ہزار روپے لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں