42

تخت محل ریلوے اسٹیشن: ایک اجڑا ہوا چراغ

Spread the love

بہاول نگر سے بہاول پور جاتے راستے پر موجود تخت محل ریلوے اسٹیشن، 1897 میں برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا۔ یہ اسٹیشن سمہ سٹہ-بھٹنڈہ-دلی لائن سے منسلک تھا، جس نے مسافروں کو مشرق اور مغرب دونوں سمتوں میں سفری سہولت فراہم کی۔

آزادی کے بعد، یہ لائن مشرقی رابطوں سے کٹ گئی اور وقت کے ساتھ ساتھ اسٹیشن کی رونق ختم ہوتی گئی۔ ایک وقت آیا کہ یہاں صرف ایک گاڑی رہ گئی، اور بالآخر یہ بھی بند ہو گئی۔ ویرانی نے ڈیرے ڈال لیے، اور اسٹیشن کی حالت خستہ ہو گئی۔

کئی سال بعد، پرانی لائن اکھاڑ لی گئی، مگر نئی بچھانے کا وعدہ ابھی ادھورا ہے۔ تخت محل کی ویران عمارت، کجھور کے درخت، اور خاموشی آج بھی گزرے وقت کی یاد دلاتے ہیں۔ اس کا خوبصورت نام اور اجڑا حال ایک بادشاہ کے تخت اور محل کی بربادی کا عکس معلوم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں