58

بھارت سے جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں:اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے، جس کے لیے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی

وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں اور اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ب بالا کوٹ تنازع میں پاکستان نے بھارت پر غلبہ حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں