52

پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

Spread the love

کراچی ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) پیپلز پارٹی نے جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا تحریک انصاف 70 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مہنگائی کو انتخابی نشان بنالے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، ان کا بس چلے تو سانس لینےپرآکسیجن ٹیکس لگا دیں۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 70سالہ ریکارڈتوڑنے پرمہنگائی کوانتخابی نشان بنا لے،

اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ اصل کارکردگی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر حکومت نے عوام کو 3 برس میں د گنی مہنگائی دی، پیٹرول اورڈیزل 150روپے فی لیٹر سے اوپر لیجانے کی تیاری ہے، ڈالر اور تیل مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا سونامی چھوڑ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمعےکومہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاج کرےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں