لاہور ( بدلو نیوز ) پی آئی اے نے رواں سال 9 ماہ کی مالیاتی رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کو پہلے 9 ماہ میں 42ارب 72 کروڑ روپے خسارے کا سامنا رہا ۔۔۔ پی آئی اے کو گزشتہ سال کے اسی مدت میں 40 ارب روپے کا خسارہ تھا۔۔۔ایئرلائن کی آمدنی میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ 2021 میں جنوری سے ستمبر کی مدت میں آمدنی 49ارب 36 کروڑ روپے رہی ۔۔۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 74 ارب 36 کروڑ تھی ۔۔۔۔
مالیاتی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 9 ماہ میں ائیر کرافٹ فیول کی مد میں پی آئی اے نے 13ارب 44 کروڑ روپے خرچ کئے۔۔۔ جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18 ارب 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے ۔۔۔پی آئی اے بحالی پلان کی وجہ سے انتظامی اخرجات4 ارب 53 کروڑ روپے سے کم ہوکر 3 ارب 97 کڑوڑ رہ گئے۔۔۔روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پی آئی اے کو 9 ماہ میں 5ارب 18 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔۔۔ جبکہ گزشتہ سال 9 ماہ میں اسی وجہ سے 5ارب 57 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔