84

نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

Spread the love

لاہور :(بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملزکیخلاف درخواست پر حکم جاری کردیا ، جس میں کہا کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائےگئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونےکی بجائےبیرون ملک چلے گئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان ملزمان کےپاسپورٹ اورشناختی کارڈبلاک کئے جائیں، ملزمان میں حسنین طارق شفیع،یوسف زاہد،عثمان جاویدشامل ہیں۔

وکیل نجی بینک نے کہا کشمیرشوگرملزمالکان نے2013میں قرض حاصل کیا، جس کی طارق شفیع،جاویدشفیع،ابراہیم طارق،زاہد، علی پرویز نے گارنٹی دی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ قرض کیلئے ملزمالکان نےچینی کی2لاکھ17ہزار400بوریاں رہن رکھوائیں اور ملزمان نےبینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26مارچ کو ڈیفالٹرقراردیاگیا۔ نجی بینک کے وکیل نے استدعا کی بینک کارہن شدہ اسٹاک غائب کرنے پرفوجداری کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں