اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیااکاؤنٹس سےنفرت انگیزپروپیگنڈاکررہےتھے، جعلی خبروں، پروپیگنڈےکیخلاف بڑاایکشن شروع کردیا گیا، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔