65

پاکستانی فتح کا جشن منانے پر بغاوت کے مقدمات درج ہونگے، وزیراعلیٰ یوپی

Spread the love

اترپردیش (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔اس انٹرویو کا لنک بھی ٹوئٹر پر یوگی ادتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر پِن کیا گیا

پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں