61

پاک فوج کے زیرِ انتظام لاہور میں تیسرے بین الاقوامی جسمانی صلاحیت کے مقابلے ہونگے

Spread the love

راولپنڈی ( بدلو نیوز )پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے زیرِ انتظام لاہور میں تیسرے بین الاقوامی جسمانی صلاحیت کے مقابلے منعقد کیئے جا رہے ہیں۔ پاک فوج کے زیرِ انتظام مقابلوں کا انعقاد یکم تا 7 نومبر کیا جا رہا ہے، اس میگا ایونٹ میں 6 ممالک کے

فوجی دستے شامل ہوں گے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان، متحدہ عرب امارات کے مجموعی طور پر 107 فوجی اہلکار شرکت کریں گے۔ میانمار، انڈونیشیا اور مصر ان مقابلوں میں بطور مبصر شرکت کریں گے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ ان مقابلوں میں 121 کھلاڑیوں پر مشتمل پاک فوج کی 9 ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اردن، فلسطین، سری لنکا، یو اے ای کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ ازبکستان اور عراق سے ٹیمیں 31 اکتوبر تک پہنچ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں