68

کورونا سے متعلق المناک خبر

Spread the love

نیو یارک ( نیٹ نیوز )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وبا سے متعلق ایک اور المناک سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بتایا کہ کورونا وباء سے 50 لاکھ سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں

کورونا ویکسین اور علاج تک ہر شخص کی رسائی یقینی بنانا ہوگی۔واضح رہے کہ برطانیہ رواں سال کے آخر تک غریب ممالک کو20 ملین کورونا ویکسین بھیجے گا، امریکا کورونا ویکسین کی1 اعشاریہ 5 ملین اضافی خوراکیں تائیوان بھیجے گا۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتے توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انڈونیشیا نے 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے سائنوویک کورونا ویکسین کی منظوری دیدی ہے، دبئی ایئرپورٹ کے 2 ہفتوں میں مکمل کھولے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں