68

حکومت اور کالعدم تنظیم معاہدے کا نتیجہ ،800 سے زائد کارکنوں کو رہائی مل گئی

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے )حکومت اور کالعدم تتنظیم کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیاہے۔ پنجاب سے کالعدم تنظیم کے 800 سے زائد کارکنوں کو رہا کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے گا جو براہ راست کسی بھی تشدد میں شریک نہیں ہیں۔ ذرائع

نے بتایا کہ سٹیرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا، رہائی پانیوالے کارکنوں کو نقص امن کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔ پیر کو حکومتی اسٹرینگ کمیٹی کا کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تھا ، وزیرقانون پنجاب، وفاقی سیکرٹری داخلہ و دیگر حکام اورکالعدم تنظیم کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان نے کی، مذاکرات میں معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور گرفتارکارکنوں کے مقدمات کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مفرورملزمان،16ایم پی اوکےتحت مقدمات پرغور کیا گیا، شیڈول فور میں مطلوب ملزمان کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا ، کالعدم تنظیم کے رہنماؤں اور کارکنان پر 22اکتوبر کے بعد مقدمات زیربحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں