64

این اے133 ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال کا بڑا فیصلہ

Spread the love

لاہور : حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدوارجمشیداقبال نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹراعجازچوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں اپیل آج دائرکردی جائےگی، 50فیصد یقین ہےکہ ہمارےحق میں فیصلہ ہوجائےگا، یہ چھوٹی سی غلطی ہےکوئی اتنی بڑی غلطی نہیں۔

یاد رہے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے تھے۔پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا، ن لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں، جب کہ 6 مسترد کیےتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں