88

بجلی کے نرخوں میں کمی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوش خبری سنا دی۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔ حکومت نومبر سے فروری
کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔

رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے گا۔کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے۔واضح رہے کہ نیپرا نے سردیوں کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر سستی بجلی کے پیکیج کی منظوری دے دی۔یکم نومبر سے 28 فروری تک کے 4 ماہ کیلئے یہ پیکیج ’کے الیکٹرک‘ سمیت پورے ملک کے لیے ہو گا۔صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 12 روپے 96 پیسے میں پڑے گا۔پیکیج سے صرف گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں