69

زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی: کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں گا،چیف جسٹس کے ریمارکس

Spread the love

اسلام آباد (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے)ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے ایک مہینے کا وقت دے دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست گزار اور وکیل اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، عدالت میں فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا پارلیمنٹ کے ہوتےعدالت سیاسی معاملات میں کیوں مداخلت کرے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج میری تیاری نہیں ہے، فائل نہیں مل رہی اس لیےتیاری نہیں ہے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کیس کو مثالی بنا کر فیصلہ دوں ، وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ تیاری کے لیےآئندہ سال جنوری تک کا وقت دیاجائے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ زیادہ وقت نہیں دیا جائے گاصرف ایک مہینےکاوقت دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر سماعت ملتوی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں