62

جمشید اقبال، مسرت چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج کردیا

Spread the love

لاہور(بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیاہے،مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان اس اپیل پر سماعت کریں گے،جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے وکیل قاضی مبین کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ الیکشن ٹربیونل کے روبرو اپیل دائر کی جس میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کی ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، اپیل میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے،

جمشید چیمہ کاموقف ہے کہ تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے، اپیل میں تحریک انصاف نے نشاندہی کی کہ تجویز کنندہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل تمام دستاویزات حلقہ این اے 133 سے ہیں،استدعاہے کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں