74

ریور راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف دائردرخواستیں قابل سماعت قرار

Spread the love

لاہور()بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف دائردرخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی۔شیراز ذکاء ایڈووکیٹ اور وقار اے شیخ سمیت دیگر کی طرف سے ریور راوی اربن پروجیکٹ کو چیلنج کیا گیا ہے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی تھی کہ آرڈیننس آچکا ہے،

ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں، درخواستوں کو مسترد کیاجائے،عدالت نے اسی نکتہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھاجو عدالت نے سناتے ہوئے گزشتہ روزپنجاب حکومت کی استدعا مسترد کر دی اور درخواستوں کو قابل سماعت قرار دے دیا،عدالت نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں