55

پیٹرول پر لیوی اور ٹیکس کتنا بڑھا ….؟تفصیلات سامنے آ گئیں

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں ان پر بڑھنے والے ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ڈیزل پر لیوی 8 روپے 44 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 12 روپے 44 پیسے کر دی گئی ہے، جبکہ اس پر جی ایس

ٹی 10 روپے 32 پیسے سے کم کر کے 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔پیٹرول پر لیوی 9 روپے 5 پیسے سے بڑھا کر فی لیٹر 13 روپے 53 پیسے کر دی گئی ہے جبکہ اس پر سیلز ٹیکس 6 روپے 84 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 1 روپے 43 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 2 روپے 06 پیسے فی لیٹر اور جی ایس ٹی 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں