پشاور ( بدلو نیوز )احتساب عدالت نے مالم جبہ اراضی سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی تھی۔احتساب عدالت نے نیب
کی درخواست کو منظور کرلیا جس کے بعد پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم ملزمان کے خلاف دیگر انکوائریز اور تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوگا۔