68

حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی میں بھی مذاکرات کا انکشاف…. طالبان کمانڈر سراج الدین حقانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )طالبان ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے اور وہ یہ کہ حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان فائر بندی اور مذاکرات جاری ہیں اور افغان طالبان کے کمانڈر سراج الدین حقانی مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،جن کی جانب سے مذاکرات کامیاب کرانے کی کوشش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق

سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی خود مذاکرات میں شریک ہیں۔طالبان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مضبوط ضمانت اور شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیار رکھ کر سرینڈر کرنے کا کہا ہے۔ ہتھیار رکھ کر آگے بڑھنا قبل از وقت ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دھڑے مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ کچھ سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں