لاہور (بدلو نیوز )رانا ثنااللہ کے یہ الفاظ تو اہل سیاست بھولے نہیں ہونگے کہ “دھوکا دہی پر وضاحت مانگی جو پیپلزپارٹی کے پاس نہیں، نہ دے سکیں گے.”….اور اب ایک بار پھر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی
واپسی ہو سکتی ہے۔ذرائع کےمطابق آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر رائے لی جائے گی۔ اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طورپر طلب کیا تھا.