83

وفاق سے کالعدم تنظیم سے پابندی جلد ہٹانے کی سفارش

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وفاقی حکومت سے کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی سفارش کر دی۔کالعدم تحریکِ لبیک

سے پابندی ہٹانے کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری  ارسال کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریکِ لبیک (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کا اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے معاہدے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 2100 کارکنوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن کارکنوں کے خلاف مقدمات ہیں، وہ عدالتوں سے رجوع کریں گے، تاہم پنجاب حکومت ان کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے گی۔اجلاس میں وزیرِ قانون راجہ بشارت نے یہ بھی بتایا کہ باقی ماندہ 42 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول سے نکال دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں