78

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ …….الوداع بھارت …..پاکستان سیمی فائنل میں

Spread the love

دبئی ( سپورٹس نیوز )مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے گروپ سٹیج کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو عبرتناک شکست دیدی. بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 60 رنز بنائے۔ تاہم اس کے بعد قومی بیٹرز نے سکاٹ لینڈ کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اگلے 10 اوورز میں 129 رنز بنالیے۔ پہلے محمد رضوان اور بابر اعظم، پھر بابر کے ساتھ محمد حفیظ، اس کے بعد کپتان کا ساتھ شعیب ملک نے دیا۔بابر اعظم 66 رنز بنا کر نمایاں رہے ساتھ میں محمد رضوان نے

15 اور محمد حفیظ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں شعیب ملک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔یہ کسی بھی پاکستانی کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری تھی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کریس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ صفیان شریف اور حمزہ طاہر نے لی۔ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا اور اچھا ٹوٹل بنا کر حریف پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ ہماری حمایت بھی کر رہے ہیں، اور یہاں ہم اپنی کارکردگی سے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا.اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ .آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کے باہر ہونے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹرول کردیا۔عیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک شخص کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔سابق فاسٹ بولر کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک مداح نے شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’موقع موقع، ممبئی ایئرپورٹ کنفرم ہوگیا۔‘ایک اور مداح نے ٹوئٹ کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ممبئی ایئرپورٹ کے راستے پر ہے، سکون سے پہنچ جائے، الوداع۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں