71

ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت، پولیس کو قیمتی ثبوت مل گیا

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز )ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام نے جام ہاؤس میں لگے کیمروں کا غائب کیا گیا ڈی وی آر قیمتی ثبوت کے طور پر برآمد کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کردیا گیا تھا، جسے اب پولیس نے

گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد برآمد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی وی آر سے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی، برآمد ہونے والے ڈی وی آر کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کی گئی ہے، جس کے بعد جام گوٹھ میں افضل جوکھیو، نیاز سالار، جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیشن بھی آئی ہے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ کیس میں مقتول ناظم جوکھیو کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ٹیم نے مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کے ساتھ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کے 7 دن بعد بھی مقتول کا موبائل فون لاپتہ ہے، جبکہ ناظم جوکھیو کی لاش کی اطلاع 3 نومبر دو بجے 15 مددگار پر شہری نے دی تھی۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، گرفتار ملزمان میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے علاوہ حیدر اور میر علی شامل ہیں، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں