62

شہباز شریف کا عشائیہ، بلاول و دیگر کو دعوت، مشترکہ حکمت عملی پر بات ہو گی

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے ممبرانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو آج عشائیے

پر مدعو کر لیا۔ شہباز شریف کی جانب سے عشائیے میں چیئرمین پیپز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں پارلیمنٹ میں حکومتی قانون سازی روکنے کی مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں