اسلام آباد ( بدلو نیوز ) کالعدم ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے مذاکرات میں پیشرفت کےمطابق فائربندی میں توسیع ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےٹی ٹی پی سےمذاکرات کا تذکرہ کیاتھا اور
کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے یہ مذاکرات آئین پاکستان کےتحت ہو رہے ہیں۔ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا ہےمذاکرات میں متاثرہ علاقوں کےعوام کو نظرانداز نہیں کیا جائےگا یہ متاثرہ علاقےطویل عرصے بعد امن کی طرف بڑھ رہےہیں مذاکراتی عمل میں ملکی سالمیت کویقینی بنایاجائےگا ایک معاہدےکےتحت مکمل سیزفائر پر آمادگی ہو چکی ہے کوئی بھی حکومت آئین اورقانون سے باہر مذاکرات کرہی نہیں سکتی۔