72

عوام بے فکر رہیں ، ڈیم کے پیسے سٹیٹ بینک میں جمع ہیں : ثاقب نثار

Spread the love

لاہور (طیبہ بخاری سے )ابھی ہم بھولے نہیں سب کو یاد تو ہو گا، سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ملک میں ڈیم بنانے کیلئے ایک فنڈ قائم کیا تھا۔ وہ سپریم کورٹ میں کیے جانے والے جرمانوں کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیتے تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کئی ممالک کے دورے بھی کیے اور ملک میں

ڈیم بنانے کیلئے پیسے اکٹھےکیے۔ لیکن جیسے ہی وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے، ایک بحث چھڑ گئی کہ ڈیم فنڈ کیلئے اکٹھے کیے جانے والے پیسے کہاں ہیں؟ اور ڈیم کا کیا بنا؟ اس حوالے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خود میڈیا کے سامنے آئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عوام بے فکر رہیں، ڈیم پر پہرا ان کی ٹیم دے رہی ہے۔ ڈیم فنڈز کی مد میں جمع ہونے والی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ہے، ان فنڈز پر ماہانہ منافع بھی مل رہا ہے۔ ثاقب نثار نے اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی بات کی اور حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں