68

سائبر سکیورٹی ماہر کی اینڈرائیڈ فون صارفین کو ’گوگل کروم براؤزر‘ ڈیلیٹ کرنے کی تاکید، وجہ ایسی بتادی کہ پریشانی کی انتہا نہ رہے

Spread the love

نیویارک( ویب ڈیسک) ایک امریکی سائبر سکیورٹی ماہر نے اینڈرائیڈ فون صارفین کو فوری طور پر اپنے فونز سے ’گوگل کروم براؤزر‘ ڈیلیٹ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پریشان کن انکشاف کیا ہے کہ اس براؤزر کی وجہ سے لوگوں کے فونز میں موجود انتہائی نجی نوعیت کا ڈیٹا غیرمحفوظ ہے۔ یہ ڈیٹا اس غیرمحسوس طریقے سے چوری کیا جا رہا ہے کہ موبائل فون صارفین کو پتا بھی نہیں چلتا۔

امریکی بزنس میگزین فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل کروم براؤزر ٹیک پرائیویسی کے حوالے سے ایک بھیانک خواب ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لوگوں کا ڈیٹا خطرے میں ہے۔ فوربز کے سائبر سکیورٹی رائٹر زیک ڈوف مین نے اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ فیس بک اور دیگر کمپنیاں جس طرح لوگوں کا ڈیٹا اپنے لیے محفوظ کرتی ہیں، گوگل کروم براؤزر لوگوں کا ڈیٹا دوسروں کے لیے محفوظ کررہا ہے اور کوئی بھی شخص گوگل کروم براؤزر کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کا ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔ چنانچہ میں لوگوں کو تاکید کروں گا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے گوگل کروم براؤزر کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں