کراچی ()بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے موبائل فون بنانے والی شیاؤمی ائیرلنک نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی ٹوئٹ کے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔ سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیرلنک کمیونی کیشن کے اشتراک سے پاکستان میں اپنے موبائل فون بنائے گی۔
رزاق داؤد کے مطابق ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار کیے جائیں گے، پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ لاہور میں دی جائے گی جو کہ جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گا، جس سے 3 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔