3 نومبر کو ہونیوالے سائبر اٹیک کی تحقیقات میں انکشاف
کیلیفورنیا ( ویب ڈیسک) رابن ہُڈ مارکیٹس ان کورپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 3 نومبر کو ہونیوالے سائبر اٹیک کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لگ بھگ ستر لاکھ افرا کا ڈیٹا چوری کیا گیا اور ہیکرز نے ڈیٹا واپسی کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ تفصیلات کیمطابق ہیکرز نے 70 لاکھ میں سے 50 لاکھ افرا د کے ای میل جبکہ 20 لاکھ افراد کے مکمل نام حاصل کر لیے۔ یہی نہیں تقریباً 310 کسٹمرز کی تاریخ پیدائش اور زِپ کوڈزوغیرہ جیسی زیادہ ذاتی نوعیت کی انفارمیشن بھی ہیکرز کے ہتھے چڑہ گئی۔
رابن ہُڈ کے بیان میں مزیدانکشاف کیا گیا کہ گروپ 10 سے تعلق رکھنے والے صارفین کی اِس سے بھی مزید زیادہ ذاتی نوعیت کی معلومات ہیک کی گئیں۔ دی میلینو پارک کا تاہم دعویٰ ہے کہ ہیکنگ سے کسی قسم کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ کیس صارف کا کریڈٹ کارڈ یا سوشل سیکیورٹی نمبر جیسی معلومات ہیکرز کے ہتھے نہیں چڑھیں۔