76

یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ اسیسمنٹ رپورٹ تیار

Spread the love

لاہور ()بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) نے امریکی قونصل خانے کی مدد سے امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ “الیکٹرک وہیکلز اینڈ بیٹری مارکیٹ اسیسمنٹ” رپورٹ تیار کروائی ہے۔ اس رپورٹ میں کامیابی ، پالیسی، ریگولیشنز اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان اور امریکہ کی کمپنیوں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کے مواقع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

امریکی قونصل جنرل مکانیول کا کہنا تھا، ” مجھے یقین ہے کہ امریکی اور پاکستانی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیاں اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان لائیں گی اور یہاں الیکٹر وہیکلز مارکیٹ کو فروغ دیں گی۔”انہوں نے مزید کہا ک چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں امریکہ کی طرح پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں