اسلام آباد ( بدلو نیوز )تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے معاملے پر محکمۂ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔محکمۂ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعد رضوی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے حکم پر حوالات میں رکھا
گیا ہے، بورڈ میں کیس کی سماعت کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ ہو گا۔ فیڈرل ریویو بورڈ کے سربراہ سپیم کورٹ کے جج جسٹس باقر رضا ہیں، جبکہ ریویو بورڈ سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل ہے۔محکمۂ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف 90 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ذرائع محکمۂ داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021ء میں ڈی سی کے حکم پر 1 ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔