لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
ن ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ شراکتی پیکیج میں پانی کا پائیدار انتظام اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی شروعات شامل ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی شراکت داری سی او پی(کوپ 26) عالمی سربراہی اجلاس کا حصہ ہے،
سی او پی کے لیے عالمی قیادت کی موجودگی میں یہ پاکستان کےلئے اہم وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر دنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ سال 2100 میں ہندوکش، ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشیئر پگھل جائیں گے۔