84

بلاول کی سینئر رہنمائوں سمیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آپ بزرگ سیاست دان ہیں، 3 نسلوں سے ہمارا رشتہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن

سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نےمولانا فضل الرحمٰن سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ای وی ایم اور احتساب کے حوالے سے قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکستیں اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں دوبارہ قربتیں بڑھنے اور دوریاں کم ہونے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ظالم حکمرانوں سے جان چھڑانی ہے تو اختلافات ختم کر کے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں