کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ناظم جوکھیو قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں ڈاکٹرز نے پولیس حکام کو ابتدائی طور پر موت کی وجہ بتادی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے جسم پر جابجا تشدد کے نشانات موجود ہیں،
سر کے پچھلے حصے میں بھی چوٹ کے نشانات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے سر کے پچھلے حصے پر خون کا لوتھڑا جمع ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ان کی موت سر پر ڈنڈا لگنے سے ہوئی ہے۔
84