کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام اویس کے گارڈز کے بیانات سامنے آگئے، ملزمان نے مقتول پر تشدد کا اعتراف کیا اور موت کی ممکنہ وجہ بھی بتائی۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرایع نے بتایا ہے کہ جام اویس کے گارڈز منیر اور حیدر سب سے پہلے گرفتار ہوئے۔ ناظم کو ڈیرے پر لانے کے بعد جام اویس نشے میں دھت تھا۔
ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جام اویس نے ناظم جوکھیو سے معافی مانگنے کا کہا تھا مگروہ نہ مانا، ناظم جوکھیو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جام اویس نے ناظم جوکھیو کو ڈیرے پر رکھنے اور معاملہ صبح دیکھنے کا کہا تھا۔ گارڈرز کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے ناظم جوکھیو نے بھاگنے کی کوشش کی، کچھ فاصلے پر ناظم جوکھیو کو پکڑ کر مار پیٹ کی وہ مزاحمت کرتا رہا۔
74