63

خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ لند ن میں شروع، نتائج اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(ویب ڈیسک) خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کیلئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے 7 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔

خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے سکھ ریفرنڈم کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کیں لیکن برطانیہ نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزیئر کوبھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایونٹ کو سپانسر کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں