64

نئی دہلی حکومت لاک ڈاون جیسے اقدامات کے لیے تیار

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )نئی دہلی حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاون جیسے اقدامات کے لیے تیار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی فضائی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران نئی دلی حکومت نے سپریم کورٹ میں میں جواب جمع کرا دیا۔نئی دہلی حکومت نے کہا کہ فضائی آلودگی پر

قابو پانے کے لیے لاک ڈاون جیسے اقدامات کے لیے تیار ہیں جبکہ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پڑوسی ریاستوں کو بھی کرنے چاہیے۔بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آلودگی میں کمی چاہتے ہیں، ہم یہاں ہر قدم پر آپ کو ہدایات دینے نہیں بیٹھے، ٹریفک اور انڈسٹریز کو کس طرح کنٹرول کرنا ہے، یہ آپ کا مسئلہ ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ مرکز، دیگر ریاستیں نئی دلی یا اس کےقریب رہنے والے ملازمین کو گھروں سے کام کرانے پر غور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں