اسلام آباد ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ تفصیل سےانتخابی اصلاحات پربات کی گئی، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیئےگئےہیں تمام اتحادی حکومت کیساتھ کھڑےہیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ دوپہر2 بجے طلب کیا جائےگا۔