89

2050تک بنگلہ دیش کا 11فیصد رقبہ سمندر میں ڈوبنے کا خدشہ

Spread the love

گلاسگو ماحولیاتی معاہدے کو بنگلہ دیش نے مایوس کن قرار دے دیا، 2050 تک بنگلہ دیش کا گیارہ فیصد رقبہ سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔گلاسگو میں گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وفد کے سربراہ سلیم الحق نے کہا کہ انہیں گلاسگو معاہدے سے شدید مایوسی ہوئی، معاہدے میں اچھی چیزیں ہوں گی لیکن ہمارے لیے نہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک بنگلہ دیش کا 11 فیصد رقبہ سمندر میں ڈوبنے کا خدشہ ہے، ساحلی علاقے سمندر برد ہونے سے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد متاثر ہوں گے، زمین کے سمندر برد ہونے کا سلسلہ ابھی سے شروع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں