63

عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، آصف علی زرداری

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللّٰہ کو بہتر معلوم ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے جی بی

کے سابق چیف جج سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم پہلے ہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کے ساتھ ٹیپ تھی سیف الرحمٰن اور کچھ دوستوں کی۔زرداری سے مریم نواز سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں