اسلام آباد( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق جج کےالزامات پر توہین عدالت کیس میں رانا شمیم ، میرشکیل الرحمان ،انصار عباسی سمیت دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق جج راناشمیم کے الزامات پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید ، چیف ایڈیٹر میرشکیل الرحمان ، دی نیوزکےایڈیٹرعامرغوری اور انصار عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق جج رانا شمیم عدالتی حکم کے باوجود ہائیکورٹ نہیں آئے ، راناشمیم کے صاحبزادے نے کمرہ عدالت میں ویڈیوچلانےکی اجازت مانگیْ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے میرشکیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرشکیل صاحب بہت بھاری دل کیساتھ آپ کو طلب کیاہے،یہ عدالت آزاد اورآئینی ادارہ ہے، فریڈم آف پریس اہم ہے ،سوشل میڈیا اورپریس میں فرق ہے۔
83